the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

راحت علی صدیقی قاسمی
1980میں بی جے پی کاقیام عمل میں آیا وہی طرزوہی وہی فکر اور وہی منصوبے جو آرایس ایس کے تھے بی جے پی کے نیو میں شامل تھے انکو لیکر اس سیاسی جماعت نے آگے بڑھنا شروع کیا اور اپنے خوابوں کو تعبیر کرنے کے لئے کوئی  کسر باقی نہیں رکھی ہر لمحہ اپنی منصوبہ بندی کو حقائق میں  تبدیل کرنے کی سعی کی چونکہ بی جے پی کی پیدائش ہی اس احساس کی دین ہے جمھوری ملک میں سیاسی ونگ کے بغیر اپنے نظریات کا پرچم بلند نہیں کیا جاسکتا۔ اس خیال نے آرایس ایس کو سیاسی جماعت کی جانب ابھارا اور اسی طرزپر بھارتیہ جنتا پارٹی 36سالوں سے چل رہی ہے لیکن تاریخ گواہ اس عرصئہ دراز میں اسکی حکومت قائم تو ہوی مگر کبھی اسے اتنی آزادی میسر نا آسکی کہ وہ اپنے نظریہ کو لوگوں پر تھوپ سکے ماحول پراگندہ کردے جمہوریت کے لئے سم قاتل بن جائے ہمیشہ اس کے ساتھ سیاسی مجبوریاں وابستہ رہیں جو انکے پاوں کی زنجیر بنی رہیںاور وہ اپنے ارادوں کو تکمیل کے زیور سے آراستہ نہ کر سکے ۔ مگر کانگریس کی کاردگی نے عوام کو اتنا دلبرادشتہ کہ عوام کا غصہ ظاھر ہوا اور ساتھ ساتھ ہی بی جے پی نے بھی اپنا مکھوٹا بدلہ اور ترقی کی بات کی تبدیلی کی راگ الاپا  اچھے دنوں کا نعرہ لگایا اور کرسی پانے میں کامیاب ہوگئی۔ اور وہ خواب جو انہوںنے سالوںپہلے دیکھاتھا اسکی تکمیل ہوئی جو درخت انہوںنے 36سال پہلے لگایاوہ پھلتا محسوس ہوا بس اب کیا تھا بی جے پی نے زمام کار سنبھالی اور ان نظریات کو تھوپنا شروع کیا جو اسکی گھٹی میں تھے اور دوسال کے عرصئہ حکومت میں ملک کی فضا زہر آلود ہوگئی نہ جانے کتنے نوجوان فرقہ پرستی کی بھینٹ چڑھ گئے کتنے مسلم بچے جیلوں میں سڑنے پر مجبور ہوگئے اور کتنوں کو مسلمان ہونے کا بھگتان ادا کرنا پڑا۔ اور ملک کی فضاء پوری طرح مسموم ہوئی ہر وہ آواز جو سنگھ نظرئیہ کے خلاف اٹھی اسے بلاتفریق مذہب و ملت دبا دیا گیااب ہندوستان کا منشور گویا سنگھ کے پراگندہ اور فسردہ خیالات ٹھہرے ۔ یہاں تک کہ اگر عدلیہ جس کی تعظیم ہر فردو بشر پر لازم ہے اس نے بھی بی جے پی کے خلاف فیصلہ سنایا توبھی انکی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آئی اور ارون جیٹلی زبان دراز کرتے ہیں ۔ یہ معاملہ اس امر کا احساس کرانے کے لئے کافی ہے کہ بی جے پی کس طرز اور کس راہ پر دوڑ رہی ہے کوئی موقع چوکنا بی جے پی نے اپنی شان کے خلاف سمجھا جہاں جہاں موقع ملا دیگر طبقات کا استحصال کیا گیا انہیں ستایا گیا انکی جان کو جانور سے بھی ارزاں خیال کیا گیا پتھروںکی تعظیم کرنے والے مذہب کے یہ دعویدار انسان کی تعظیم نہ کرسکے اور مطلب پرستی کے جال میں پھنسے رہے ۔ اس سب کے باوجود ایک چیز جو بی جے پی کو کھائے جارہی تھی وہ داغ جو سنگھ کے دامن پر لگا ہوا تھا جس کے ثبوت فراہم کئے بہادر محنتی دلیر ایمان دار شہید ہیمنت کرکرے نے جہان سے دہشت گردی کی ایک نئی اصطلاح ایجاد ہوئی ،  دہشت گردی کاایک نیا رخ سامنے آیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا زندگی کی عزت کا درس دینے والے قاتل نکلے



اور دہشت پسند نکلے زمانے کے سامنے یہ حقیقت کھل گئی کہ دہشت گرد صرف مسلمان نہیں ہوتا بلکہ کوئی اور بھی ہوسکتا ہے اس گتھی کو سلجھانے والا شہادت کا جام نوش کرچکا اسنے ہمت وشجاعت کے وہ جوہر دکھلائے کے کائنات کا صاحب دل اور منصف شخص اسکی پذیرائی پر مجبور ہوا مگر بی جے پی کویہ بات گھن کی طرح کھارہی تھی انکے قریبی افرادجیل میں تھے سادھوی پرگیہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے زندگی گذارنے پر مجبور تھیں کیونکہ ہیمنت کرکرے نے پختہ ثبوت پیش کئے تھے  جنکو آسانی سے خارج نہیں کیا جاسکتا پرگیہ کی موٹر سائیکل کا بم بلاسٹ میں استعمال ہونا کرنل پروہت کا بم کوخریدنا یہ وہ تلخ حقائق تھے جن سے پردہ اٹھایا تھا شہید ہیمنت کرکرے نے اور ملک میں بڑھ رہی مذہبی منافرت کو کم کرنے کی کامیاب کوشش کی تھی لوگوں کے سامنے ظاھر کیا تھا کہ دہشتگرد کسی بھی مذہب سے متعلق ہوسکتا ہے اب چونکہ بی جے کا دورحکومت ہے اور اس کے افراد عدلیہ تک کو نہیں بخش رہے ہیں  تو کرکرے کے اس نظریہ کو موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کیاجانا بدیہی امر تھا اور وہی ہوا این آئی اے کی رپورٹ آچکی ہے پرگیہ سادھوی ٹھاکر کو کلین چٹ دی جا چکی وہی این آئی اے جو ان افراد کے مخالف تھا آج وہی انکی رہائی کا پروانہ بلند کررہا ہے سچائی کیا ہے اسکے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں اگر پرگیہ بے قصور تھیں تو سات سال انہیں جیل میں کیوں رکھا گیا کیا بغیر ثبوت کے وہ جیل کی چکی پیس رہی تھیں اگر ثبوت تھے  تو کہاں گئے کیا انہیں زمین کھا گئی یا اسمان نگل گیا اور ہیمنت کرکرے جیسے شخص نے جن کی طویل عرصہ کی خدمات میں کوئی شبہ تک نہیں ہے کیا اتنا بڑا خلاصہ بغیر دلائل کے کردیا یہ سب وہ سوال ہیں جو بتارہے کہ کس طرح شہید ہیمنت کرکرے کو مشتبہ کردیا گیا انکے کارناموں کو موت دے دی گئی انکی شخصیت کو مجروح کردیا گیا۔ اور انکے نظریہ کو موت دے دی گئی یقینا آج بھی ہیمنت ہمارے درمیان زندہ تھے کیونکہ انکا نظریہ زندہ تھا لیکن بی جے پی نے اقتدار کے نشہ میں چور ہو کر اس نظریہ کو فنا کرنے کی زبردست کوشش کی ہے دوسری طرف چند سوالات ایسے بھی ہیں جو بی جے پی کی مفاد پرستی کو عیاں کرتے ہیں مثلا کرنل پروہت کو کلین چٹ نہیں دی گئی، سادھوی بی جے پی کی قریبی تھیں پہلے سے ہی یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ بی جے کے دور حکومت میں سادھوی کو کلین چٹ ملنا طے ہے اور وہی ہوا صحیح معنوں میں اب جنازہ اٹھا ہے ہیمنت کرکرے کا وہ اب تک زندہ تھے اے ٹی ایس کے لئے کام کررہاتھا انکا طریقہ لیکن آج بلاشبہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ بی جے پی نے ایک عظیم افسر کے سچ کو جھوٹ کا لبادہ اڑھا دیا اور حقائق کو ہواء ثابت کردیا اور ہیمنت کرکرے کی قربانی رائیگاں ہوگئی اب تو آنے والا وقت ہی ظاہر کریگا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور بی جے پی بچے ہوئے عرصہ میں کیا کیا گل کھلاتی ہے یقینا وہ افراد تکلیف تو محسوس کررہے ہونگے جنہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا تھا اور یہ دور حکومت ان لوگوں کے لئے اتنا بڑا سبق ہوگا کہ وہ آئندہ ایسی بھول نہیں کرینگے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.